ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈگو۔گو ایئرکے 11 طیاروں پرلگی پابندی، جینت سنہانے کہا، سیکوریٹی سے سمجھوتہ نہیں

انڈگو۔گو ایئرکے 11 طیاروں پرلگی پابندی، جینت سنہانے کہا، سیکوریٹی سے سمجھوتہ نہیں

Wed, 14 Mar 2018 11:35:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 13 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شہری ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے پیر کو گوا یئر اور انڈگو کے 11ایئربس اے 320 طیاروں کی پروازپر روک لگا دی تھی۔ ان تمام طیاروں میں نئی سیریز کے انجن لگے ہوئے ہیں۔ اس معاملے پر سول ایوی ایشن کے وزیرمملکت جینت سنہا نے کہا کہ دنیا میں ایسے 43 انجن ہیں جن میں سے 19 ہمارے ملک میں ہیں، ہم نے آرڈرکیاہے کہ ان کااستعمال نہیں کیاجاسکتاہے، حکومت حفاظت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔جینت سنہا نے مزیدکہاہے کہ اب انڈگواورگوایئر ایئر لائنز کے لوگ دوسرے انجن کی تلاش میں ہیں۔ اس کے بعد ان طیاروں کا استعمال کیا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ نیا انجن ہے، اس کا بڑا انقلابی ڈیزائن ہے، اس سے بہت زیادہ فائدہ بھی ہے لیکن ابھی اس کو مکمل طریقے سے ٹیسٹ کرنا ہے اورحفاظت میں کھرااتارنا ہے، جب ہمیں پتہ چلا کہ اس میں کچھ ٹیکنیکل غلطی ہے تو اس کو اور بہتر کرنے کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، اسی لیے ان کے انجن پر پابندی ہے۔جینت سنہا نے کہاکہ آگے کیا بہتر کیا جا سکتا ہے اس کو لے کر مطالعہ کیا جا رہا ہے، جب ہمیں لگے گا کہ یہ مکمل طریقے سے محفوظ ہے اور ہمارے جو سیکوریٹی معیار کے حساب سے ہے تو اس کے انجن کو مزید استعمال کیا جائے گا۔بتا دیں کہ گوایئر اور انڈگو کے جن طیاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں نئی سیریز کے انجن لگے ہیں۔ نئی سیریز کے انجن کے پرواز کے دوران ہوا میں بند ہونے کی شکایتیں آتی رہی ہیں۔غور طلب ہے کہ پیر کو لکھنؤ جا رہے انڈگو کے ہوائی جہاز کے ایک انجن میں خرابی آنے کی وجہ سے اسے احمد آباد لوٹنا پڑا تھا۔ایربس اے R320 میں 186 مسافر سوار تھے، جسے ہنگامی صورت حال میں صبح تقریبا 10 بج کر چار منٹ پر احمد آباد ہوائی اڈے پر اترا تھا۔ ڈی جی سی اے نے اس کے بعد ہی نیو سیریز کے انجن والے انڈگو کے آٹھ اور گوایئر کے تین طیاروں پر پابندی لگائی تھی۔بتا دیں کہ انڈگو کے پاس 32 نئے طیارے ہیں، جن میں سے ابھی 9 گراؤنڈڈ ہیں۔ وہیں گو ایئر کے پاس 13ایربس 320 نئے طیارے ہیں، ان میں سے 3 کو گراؤنڈڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ طیارے رد ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کے دام میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے۔ دہلی سے ممبئی کی سیدھی فلائٹ کا دام تقریباََ 15000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔


Share: